بلوچ قوم سے اپیل ہے کہ پاکستان کے جعلساز الیکشن کا بائیکاٹ کریں ۔ بی ایل اے

پاکستان کے جعلساز الیکشن کا بائیکاٹ کریں ۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قوم کے غیور و باشعور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ 7 فروری کو ہونے والے نام نہاد جعلی انتخابات کا بائیکاٹ کریں اور 7 اور 8 فروری کے روز بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ترجمان کہا ہے کہ ان نام نہاد انتخابات کا بلوچ قوم و بلوچستان سے کوئی فطری یا قانونی جوڑ نہیں ہے۔ قابض پاکستان مقبوضہ بلوچ سرزمین پر الیکشن کی آڑ میں دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ بلوچستان ایک مقبوضہ زمین کے بجائے پاکستان کا ایک قانونی صوبہ ہے۔ اس امر میں بلوچ عوام کا ان انتخابات میں حصہ لینا قابض کے اس شیطانی موقف کو تقویت دینا اور اپنی ہزاروں سالوں پر محیط قومی شناخت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔ ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستانی فوج بلوچستان میں الیکشن سے پہلے ہی اپنے گنے چنے کٹھ پتلیوں کو سلیکٹ کرتی ہے، اور بعد میں الیکشن کا ڈرامہ رچاکر یہ ظاہر کرتی ہے کہ بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت جمہوری انداز میں بلوچ قومی مینڈیٹ سے وجود میں آئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے اپ کا ووٹ آپ کے ضمیر کا متبادل ہے۔ لہذا اپنا ضمیر بلوچ قومی آزادی کے بجائے پاکستان و بلوچستان کے جبری رشتے کے درمیان ایک دلال (پاکستانی اُمیدوار) کے حق میں داغدار کرنا بلوچ کے عظیم اقدار کی پامالی ہے۔ آپ کا ایک ووٹ بلوچ نسل کشی کا شکار ہزاروں بلوچ ماؤں، بہنوں، نوجوانوں، بزرگوں اور یتیم بچوں کے ساتھ غداری اور قومی آزادی کیلئے قربان ہونے والے ہزاروں شہداء کے خون کی بے توقیری ہوگی۔

ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی بحثیت بلوچ راجی فوج اپنی غیور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ 7 اور 8 فروری کے روز ناصرف پاکستانی الیکشن کا یکسر بائیکاٹ کرے بلکہ ان دنوں گھروں سے نا نکل کر دنیا کو واضح پیغام دیں کہ بلوچ قوم پاکستانی تسلط کے خلاف یکجا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بارکھان میں الیکشن کیلئے مختص سرکاری عمارت دھماکے میں تباہ،آواران فورسز چوکی پر حملہ

جمعہ فروری 2 , 2024
بارکھان میں الیکشن کیلئے مختص سرکاری عمارت دھماکے میں تباہ،آواران فورسز چوکی پر حملہ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ