
محمد عباس وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ آکر اپنے بھائی گہرام اسحاق کی جبری گمشدگی تفصیلات تنظیم کے پاس جمع کرادیئے۔
انہوں نے کہا کہ انکے بھائی گہرام اسحاق ولد محمد اسحاق سکنہ سرواں، پنجگور، ایک طالب علم ہے، جنہیں ملکی اداروں کے اہلکاروں نے رواں سال 24 اپریل کو مسجد روڑ سندھی اسٹریٹ کوئٹہ سے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، انہیں انکے بھائی کے حوالے سے نہ معلومات فراہم کیا جارہا ہے اور نہ ہی انکی گرفتاری کی وجہ بتائی جارہی ہے جسکی وجہ سے ان کے خاندان سخت پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔
تنظیمی سطح پر لواحقین کو یقین دھانی کرائی گئی کہ گہرام اسحاق کے کیس کو حکومت اور لاپتہ افراد کمیشن کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی
وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچ طالب علم کی ماورائے آئین گرفتاری کا نوٹس لے کر انکی بازیابی کو یقینی بنائے۔


