نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع نوشکی شال تفتان مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نےگذشتہ شب زرین جنگل کے مقام پر ناکہ بندی کی اور اس دوران لیویز فورس کے چوکی کو اپنے قبضے میں لیا۔
لیویز چوکی پر قبضہ دوران لیویز کا اسلحہ چھین لیا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ناکہ بندی کئی گھنٹوں تک جاری رہی جہاں آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔
اس دوران تعمیراتی کمپنی کے پانچ کارکنوں کو پکڑ کر لے گئے ۔
نوشکی ناکہ بندی اسلح چھیننے اور کارکنوں کو پکڑ کر لے جانے کی ذمہداری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔