
کیچ کے علاقے ہوت آباد میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آج دوپہر گیارہ بجے تربت ٹو مند روڈ پر پاکستانی فورسز کے قافلے کے پکٹ سیکیورٹی اہلکاروں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
تاحال جانی نقصانات کی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی ہے، اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔