انسٹا گرام اور فیس بک میں اجنبی افراد اب کم عمر صارفین کو میسجز نہیں بھیج سکیں گے

میٹا نے انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر میں 16 سال (کچھ ممالک میں 18 سال) سے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے ایک نئی تبدیلی متعارف کرائی ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئی میسجنگ پابندی کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اب بائی ڈیفالٹ سیٹنگز کے تحت کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کو اجنبی افراد میسج نہیں بھیج سکیں گے یا گروپ چیٹس میں شامل نہیں کر سکیں گےاس سے قبل 2021 میں میٹا نے انسٹا گرام میں 19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ایسے کم عمر صارفین کو ڈائریکٹ میسج بھیجنے سے روک دیا تھا، جو ان کو فالو نہیں کرتے تھے۔

مگر اس نئی پابندی کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا، چاہے عمر جو بھی ہو۔میٹا نے بتایا کہ انسٹا گرام صارفین کو اس تبدیلی کے بارے میں نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔جن کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس ان کے والدین کی نگرانی میں رہتے ہیں، انہیں سیٹنگز میں تبدیلی کے لیے والدین کی اجازت کی ضرورت ہوگی۔میٹا نے بتایا کہ والدین اب اپنے بچوں کی درخواستوں کو منظور یا مسترد کر سکیں گے، تاکہ ان کے اکاؤنٹس پرائیویٹ سے پبلک نہ ہوں۔میٹا کی جانب سے ایک نئے فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے کم عمر صارفین کو ان کے جاننے والوں کے غیر ضروری یا نامناسب میسجز سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ اس فیچر کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میٹا کی جانب سے انسٹا گرام کے 18 سال سے کم عمر صارفین کو رات گئے تک جاگ کر ایپ کے استعمال سے روکنے کے لیے ایک نیا ٹول متعارف کرایا گیا تھا۔اس فیچر کے تحت 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کے اکاؤنٹس پر ایک نوٹیفکیشن بھیج کر انہیں رات گئے تک ایپ کے استعمال سے روکا جائے گا۔

اس سے قبل میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام پر نئی پالیسیوں کے تحت 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے اور ایٹنگ ڈس آرڈرز (eating disorders) جیسے حساس مواد تک سرچ اور ایکسپلور جیسے فیچرز کے ذریعے رسائی کو مشکل بنایا گیا ہے۔واضح رہے کمپنی کی جانب سے یہ اقدامات اس وقت کیے جا رہے ہیں جب اسے مختلف ممالک کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچی زبان کےشاعر سمیت دو افرادجبری لاپتہ

جمعرات جنوری 25 , 2024
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے بلوچی زبان کے نوجوان شاعر  قاسم سکنہ دشت باہوٹ چات کو  سول اسپتال سے گرفتاری کےبعد لاپتہ کردیا ہے۔ علاوہ ازیں کیچ تمپ میں رات گئے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر بشام ولد گل محمد سکنہ میراسی کور جو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ