
شال: قبائلی رہنما میر احمد چلتن وال سمالانی اور ان کے بھائی میر ظہور احمد سمالانی پر قاتلانہ حملہ ہوا، واقعہ نوحصار تھانہ اغبرگ، شال کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوئے، بعدزاں زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ میر احمد چلتن وال سمالانی حالیہ دنوں سردار اختر جان مینگل کے ہمراہ مستونگ کے علاقے لک پاس میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے 20 روزہ دھرنے میں بھی شریک رہے تھے۔