پسنی: کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی، پولیس کے اسلحے ضبط کرنے اور ایل پی جی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین اور چار مارچ کی درمیانی رات کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے پسنی اور اورماڑہ کے درمیان بُزی کے مقام پر تین گھنٹوں تک کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی کرکے درجنوں گاڑیوں کی تلاشی لی جبکہ ہائی وے پر واقع پولیس کی چوکی پر قبضہ کرکے چوکی کو نزر آتش بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ دوران چیکنگ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے درجنوں مسافروں کے کارڈ چیک کئے گئے مگر فوج اور خفیہ اداروں سے کوئی تعلق ثابت نہ ہونے پر سرمچاروں نے انہیں بحفاظت جانے دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران پنجاب اور دیگر علاقوں کیلئے ایل پی جی لے جانے والے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا، جبکہ کوسٹل ہائی وے پولیس کی ایک گاڑی کو دوران چیکنگ روک کر پولیس اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کرکے گاڑی کو نذر آتش کیا جبکہ پولیس اہلکاروں کو انسانیت اور بلوچ ہونے کے ناطے چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کردگاپ احتجاجی دھرنا، بلوچستان میں جاری ظلم اور جبر کی محض ایک جھلک ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

جمعرات مارچ 6 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہا ہے کہ کردگاپ میں گذشتہ چھ دنوں سے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین اور علاقے کے عوام شال، تفتان شاہراہ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ ان کے پیارے ریاستی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ