بلوچستان فائرنگ وحادثات واقعات میں باپ بیٹے سمیت 5 افراد ھلاک

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولان میں نامعلوم مُسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا ھلاک ہو گئے ، مقتولین کی نعشیں ور ثا ء کے حوالے کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے باپ بیٹے  کو قتل کردیا ۔

بتایا جارہاہے کہ ڈھاڈر نامعلوم افراد نے باپ بیٹے کو انکے بیٹھک(اوطاق)میں گھس کا فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اللہ یار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک دوسر ازخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار سٹی پولیس تھانے کی حدود شیردل بہرانی سکول کے گیٹ کے سامنے نا معلوم مسلح افراد کی فارئنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہلاک اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہو سکاہے۔

ادھر واشک کے علاقہ بسیمہ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص ھلاک دوسر ا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بسیمہ کے علا قے این 85پاٹک کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث زمیاد گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ھلاک جبکہ دوسرازخمی ہوگیا، جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گیا مزید کارروائی جا ری ہے ۔

دریں اثناء شال کلی اسماعیل میں 20 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس کےمطابق نعش ہسپتال منتقل کردیاگیا۔خودکشی کی وجہ گھریلو رنجش بتائی جاتی ہے خودکشی کرنے والے کی شناخت ارشد کے نام سے ہوا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ، مستونگ اور پنجگور میں پاکستانی فوج کے 7 اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

بدھ فروری 12 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے تمپ، مستونگ اور پنجگور میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور ان کو رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ