پنجگور، نوشکی اور تربت میں تین حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور، نوشکی اور تربت میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج سمیت انکے آلہ کار کو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، حملوں میں تین اہلکاروں سمیت ایک مخبر ہلاک اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج شام کے وقت پنجگور کے علاقے پروم میں جائین کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں نقل و حرکت کررہے تھے۔دھماکے کی زد میں آنے سے ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے۔

ایک اور کاروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب نوشکی میں گلنگور کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے حملے میں جدید اسلحہ استعمال کرتے ہوئے ایک دشمن اہلکار کو موقع پر ہلاک اور کم از کم دو کو زخمی کردیا۔

ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے نودز میں مسلح حملے میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے مخبر و آلہ کار گھرام ولد الہی بخش کو ہلاک کردیا۔ دشمن آلہ کار گھرام قابض فوج کے پیرول پر نودز، کلبر، شورما اور گردنواح میں بلوچ عوام پر جارحیت میں قابض فوج کی معاونت میں براہ راست ملوث ہونے سمیت علاقے میں لوگوں کو بلیک میل اور دشمن فوج کی ایماء پر تنگ کرنے میں ملوث تھا جبکہ منشیات فروشی اور دیگر برائیوں میں بھی وہ ملوث پایا گیا تھا۔

رواں سال اکتوبر میں مخبر و آلہ کار امان اللہ کی ہلاکت کے بعد گھرام کو نودز و گردنواح میں دشمن فوج نے سرگرم رکھا ہوا تھا۔ اس نیٹورک سے منسلک دیگر افراد بھی بلوچ لبریشن آرمی کے ہٹ لسٹ پر ہیں، جن کا انجام جلد ہی امان اللہ اور گھرام کی طرح ہوگا۔

بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ  ￴پاکستانی فورسز اورمقامی کارندوں  نے 3 افرد اغوا وجبری لاپتہ کردیئے

جمعہ دسمبر 6 , 2024
آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع آواران تحصیل جھاؤ کےمختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق دو دن قبل فورسز نے جھاؤ واجہ باغ سے مسعود ولد اسماعیل سکنہ جھاؤ کشاری  کو فورسز نے حراست میں لے […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ