خضدار ( ویب ڈیسک ) آواران کے بعد ضلع خضدار سے بھی دو افراد کی مسخ شدہ نعشیں برآمد ۔
نعشوں کی شناخت جبری لاپتہ ہونے والے عابد حسین ولد غلام حسین عمرانی اور مست خان ولد گہور خان لوٹانی سکنہ نورگامہ کے ناموں سے ہواہے ۔ جو زہری گزان کوچو میں روڈ سے ملے ہیں جن پر مقتولین کی شناخت کی پرچیاں درج ہیں، میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔
لواحقین کے مطابق عابد حسین کو 28 اکتوبر 2017 کو خضدار میں انجیرہ کراس سے بااثر شخصیت کے نائب ملا مرید نے اغواء کرکے ریاستی اداروں کے حوالے کیا تھا۔
پندرہ اگست دوہزار اکیس کو شال میں قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں عابد حسین کے والدہ نے آکر انکی جبری گمشدگی کے کوائف جمع کی تھی۔
تاہم لاپتہ مست خان ولد گہوارخان کے جبری گمشدگی کی تفصیلات آنا باقی ہیں ۔
آپ کو علم ہے گزشتہ روز آواران سے جبری لاپتہ فقیر جان اور عیسیٰ کے مسخ شدہ نعشیں ملے تھے جنھیں پاکستانی فورسز نے مختلف اوقات میں آواران سے لاپتہ کیاتھا ۔