خاران کیچ فورسز اور فوجی آلہ کار لطیف نوتیزی کے اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

خاران کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 23 نومبر کو مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے بابِ خاران کے قریب پاکستانی فوج کے آلہ کار لطیف نوتیزی کے ایک ٹھکانے پر دو دستی بم پھینکے اور فائرنگ کیا۔

انھوں نے کہاہے کہ حملے کے وقت ٹھکانے میں موجود افراد کو سرمچاروں نے اس بنیاد پر نشانہ نہیں بنایا کہ وہ روزی روٹی یا پھر غیردانستہ طور پر وہاں موجود تھے۔ تاہم بی ایل اے ایک مرتبہ پھر خاران کے عوام کو خبردار کرتی ہے کہ لطیف نوتیزی اپنے بھائی سمیت ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہے، ان سمیت ان کے ہر طرح کے رہائشی، کاروباری و دیگر ٹھکانوں اور تنصیبات سے حد درجہ دوری اختیار کریں، ہمارے سرمچار ان پر کبھی بھی کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ کیچ کے علاقہ تمپ میں 22 نومبر کو ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ رودبن میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر دستی بم حملہ کیا جو کیمپ کے احاطے میں گِر کر دھماکے سے پھٹ گیا۔

انھوں نے کہاہے کہ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سوراب گدر سے دو افراد جبری لاپتہ لواحقین سے کراچی شاہراہ بلاک کردیا

اتوار نومبر 24 , 2024
سوراب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان سوراب گدر سے دو افراد جبری لاپتہ ، لواحقین نے زیرو پوائنٹ کے مقام پر سی پیک شاہراہ اور شال ، کراچی مرکزی شاہراہ بند کردیا ۔ مذاکرات کے بعد شاہرائیں کھول دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سوراب گدر سے گزشتہ روز فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ