کوہلو: موبائل ٹاور کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔ بی ایل ایف

کوہلو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوہلو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے 18 نومبر کی رات کو کوہلو کے علاقے کشک کوہ میں نصب یوفون موبائل ٹاور کو نذر آتش کرکے سولر پینل اور جنریٹر سمیت مشینری کو تباہ کردیا۔

انھوں نے کہاہے کہ پاکستان اپنے مواصلاتی نظام کے ذریعے بلوچ سرمچاروں تک پہنچنے اور ان کے موبائل کو ٹریس کرنے کی کوششیں کررہا ہے لیکن تنظیم کے سرمچار اور خفیہ محکمہ ہمہ وقت ہر اس منصوبے کو ناکامی سے دوچار کررہے ہیں جن کا مقصد سرمچاروں کو نقصان پہنچانا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے، اور بی ایل ایف کی ٹیکنیکل ٹیم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں مکمل آگاہی رکھتی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز اور فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت مدرسہ کے قریب بم دھماکہ فائرنگ 3 طلباء زخمی

بدھ نومبر 20 , 2024
تربت ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت مدرسہ جامع اشاعت التوحید ملک آباد تربت کے قریب بم دھماکہ اور فائرنگ سے تین طالب علم زخمی۔ اطلاع کے مطابق تربت میں مدرسہ جامع اشاعت التوحید ملک آباد میں بم دہماکہ کے بعد دو طرفہ فائرنگ کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ