کیچ، شال پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان فوٹو گرافر سمیت 8 افراد جبری لاپتہ

کیچ ،شال ( نمائندہ خصوصی ،مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب ، دشت اور شال سے 8 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقہ ہوشاب سے ￴پاکستانی فورسز نے پانچ افراد ￴مکیش ولد کھور، باھوٹ ولد رحیم بخش، الطاف ولد غلام جان، بدل اور نودان نامی افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

اس طرح دشت کے علاقے شولیگ سے تعلق رکھنے والے دو افراد عبدالستار ولد خالد اور طارق ولد حاجی حمزہ کو دشت شولی سے لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں سے عبدالستار ایک نوجوان فوٹوگرافر ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں دو دن قبل شہد کی تلاش میں نکلے تھے کہ پاکستانی فورسزنےحراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے دارالحکومت شال کلی اسماعیل سے پاکستانی فورسز نے مقبول ظفر ولد محمد نامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واشک، پنجگور، کیچ گنداوہ بارکھان میں پاکستانی فورسز ،تعمیراتی کمپنی ،نجی جیل ،لیویز پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ

بدھ نومبر 13 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگاران ) بلوچستان کے ضلع واشک ،پنجگور ،کیچ گنداوہ ،بارکھان ،میں نامعلوم افراد نے لیویز چیک پوسٹ ، پاکستانی فورسز ڈیتھ اسکوائڈ سرغنہ کے نجی جیل پر حملہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشک کے علاقے رخشان میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے گزشتہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ