کولواہ: پاکستانی فورسز پر حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی کیے۔ بی ایل ایف

کیچ ( پریس ریلیز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں نے سترہ اکتوبر بروز جمعرات دوپہر کے وقت کولواہ کے علاقے شاہ باتل میں گھات لگا کر پاکستانی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا، حملے میں بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کی زد میں آکر تین پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پاکستانی فوجی اہلکار کیمپ میں راشن لیجانے والی گاڑیوں کی حفاظت پر تعینات تھے۔ حملہ بیس منٹ تک جاری رہا۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل ایف کی انٹیلیجنس ٹیم کی اطلاع پر سرمچاروں نے پہلے سے ہی راستے میں پوزیشنز سنھبال لیں اور دشمن فوجی اہلکاروں کی آمد پر شدید فائرنگ کرکے انہیں جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

سرمچاروں کے کامیاب حملے کے بعد خوفزدہ فوجی اہلکاروں نے عام آبادیوں پر شدید فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک بچہ روشن ولد فقیر زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل ایف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عوامی حمایت اور انٹیلیجنس کی معلومات پر موثر کاروائیاں سر انجام دیتی ہے اور آج کی کاروائی بھی مکمل طور پر انٹیلیجنس معلومات پر مبنی تھی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک کاروائیاں سر انجام دینے کا عزم کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال خفیہ ایجنسیوں کے آلہ کار کو بم حملہ میں نشانہ بنایا گیا

جمعرات اکتوبر 17 , 2024
شال ( نامہ نگار ) بلوچستان کے دارالحکومت شال کے علاقہ جبل نور ہیونیوروڈ پر واقع آئی ایس آئی کے کارندہ اورنگ زیب سیاہ پاد کے دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ بتایا جارہاہے کہ بم دھماکہ میں مزکورہ کارندہ شدید […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ