خاران جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج جاری، بی وائی سی نے منگل کے روز احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا

خاران جنگل کلی رحمت اللہ سے گزشتہ ہفتے کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی ہاتھوں جبری لاپتہ امین اللہ،ارشاد احمد اور داؤد بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائے سی کا خاران ریڈ زون مسنگ پرسن چوک پر احتجاجی دھرنے کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری رہا ۔

خاران کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

ڈپٹی کمشنر خاران مذاکرات کیلئے دھرنا گاہ پہنچے ،جہاں لاپتہ افراد کے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر پر شدید غصے کا اظہار کیا جبکہ مذاکرات ناکام ہوگئے اور دھرنا جاری دھرنے میں خواتین و بچوں کی اکثریت بڑی تعداد موجود ہے ۔

لاپتہ نوجوانوں کی لواحقین اور بی وائی سی نے لاپتہ نوجوانوں کی عدم بازیابی کیخلاف کل پر امن احتجاجی ریلی نکالنے کا بھی اعلان کردیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

پیر ستمبر 30 , 2024
بلوچستان ضلع کیچ تمپ میں مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا ۔ اطلاعات کے مطابق آج رات مسلح افراد کی بڑی تعداد نے تمپ کے علاقے رودبن میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ علاقائی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ