خضدار سے جبری لاپتہ ممتاز کی بازیابی کیلے 6 ستمبر کو ایکس پر کیمپئن چلائی جائے گی۔ وائس فار جسٹس

خضدار سے 6 ستمبر 2022 کو پاکستانی فورسز ہاتھوں تیسری بار جبری لاپتہ ہونے والے ممتاز بلوچ کی بھتیجی بانڑی بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ میرے ماموں پچھلے دو سال سے لاپتہ ہے ۔ اس سے قبل بھی دو بار انہیں گمشدہ گی کا نشانہ بناکر تشدد کے بعد بازیاب کیا گیا تھا، لیکن اب تیسری بار اٹھائے جانے کے بعد سے پھر لاپتہ ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ ممتاز بلوچ کی جبری گمشدگی کو دو سال مکمل ہونے پر 6 ستمبر کو بلوچ وائس فار جسٹس نے کمپین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ میں تمام جبری لاپتہ افراد کے لواحقین اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس حوالے سے اپنی دو منٹ کی ویڈیو پیغام ریکارڈ کریں۔

اس کے علاوہ میں تمام سیاسی و سماجی کارکنوں، وکلاء، طلباء، اور صحافیوں سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس کمپین میں حصہ لے کر اس پیش ٹیگ کا استعمال کریں۔

ReleaseMumtazBaloch

ممتاز بلوچ کی با حفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں اور ہماری آواز بنیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ مراد جمالی لوامز کیمپس کے مسائل پر بی ایس اے سی کا تعلیمی مارچ کا انعقاد

جمعرات ستمبر 5 , 2024
نصیر آباد بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی میں نصیرآباد یونیورسٹی کے قیام، اساتذہ کی مستقلی، لوامز کیمپس ڈیرہ مراد جمالی کے مالی بحران کے حل کے لیئے ایک آگاہی ” تعلیمی مارچ ” کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ