نصیر آباد بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی میں نصیرآباد یونیورسٹی کے قیام، اساتذہ کی مستقلی، لوامز کیمپس ڈیرہ مراد جمالی کے مالی بحران کے حل کے لیئے ایک آگاہی ” تعلیمی مارچ ” کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے لوامز کیمپس ڈیرہ مراد جمالی کو خودمختار یونیورسٹی کا درجہ دینے، یونیورسٹی کی اصل بلڈنگ کو جلد مکمل کر کےکلاس مین بلڈنگ میں منتقل کیئے جانے ۔اور تمام اساتذہ کو مستقل کیےجانے اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائے جانے سمیت کیمپس کے مالی بحران کا مستقل حل نکالے جانے کا مطالبہ کیاگیا ۔