کیچ مواصلاتی کمپنی کے ٹاور کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے کولواہ شوران میں گذشتہ رات مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کردیا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متعدد مواصلاتی ٹاوروں کو تباہ کرتے چلے آرہے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹاورز کو فوجی خفیہ ادارے جاسوسی کام کیلے استعمال کر رہے ہیں ۔