شال جبری لاپتہ افراد کے بازیابی کیلے کیمپ جاری

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ میں جاری احتجاجی کیمپ کو 5448 دن ہو گئے ہیں۔

آج اظہار یکجہتی کرنے والوں میں سے سیول سوسائٹی کے لوگوں کے علاوہ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کیمپ آ کر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی .

اس موقع پر وی بی ایم پی کی رہنما ماما قدیر بلوچ نے وفود سے مخاطب ہو کر کہا کہ اقوام متحدہ میں جبری گمشدگیوں کے حوالے سے متعدد قراردادیں پاس ہو چکی ہیں ، جن کی رو سے جبری گمشدگیوں کو ایک سنگین جرم قرار دیا جا چکا ہے۔

اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی انسانی حقوق کی سنگین اور مکمل خلاف ورزی ہے جبکہ ایسے اعلامیہ کے ایک آرٹیکل کے مطابق جبری گمشدگی کے تمام کاروائیاں فوجداری قوانین قوانین کے تحت جرم کے زمرے میں اتے ہیں اور قابل سزا ہے جبری گمشدگی نہ صرف ایک جرم ہے بلکہ انسانیت کے منافی عمل ہے ایسا کوئی عمل نہ قابل قبول ناقابل برداشت ہے چاہے وہ دہشت گردی کاؤنٹر کرنے کےلئے کی جائیں یا کسی جائز مطالبے کے لیے اٹھائے نہیں جانے والی اواز دبانے کے لیے اٹھائیں ۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ دوسری جانب پاکستان دنیا کو بلیک میل کر کے صفاکیت سے بلوچ نسل کشی میں مصروف عمل ہے بلوچستان پاکستانی خفیہ ادارے ائے روز بلوچ فرزند اور دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر کے لاش ویرانوں میں پھینک نے میں مصروف ہے۔

انھوں نے کہاکہ 2001 سے لے کر اب تک ہزاروں بلوچ فرزندوں کو پاکستانی فورسز خفیہ ادارے بھرے بازار گھروں مسافر گاڑیوں اور تعلیمی اداروں سے جبری طور پر اٹھا کر غائب کر چکے ہیں۔ جن میں خواتین اور بچوں بزرگوں کے بھی ہیں ۔

201 سے لیکر اب تک ہزاروں بلوچ اسیران کے تشدد زد لاشیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے برامد ہوئے ہیں جس کا اعتراف ایمنسٹی انٹرنیشنل اقوام متحدہ کا کمیشن برائے انسانی حقوق امریکی محکمہ خارجہ پاکستان سمیت کی اپنی سپریم کورٹ حتی کے پاکستانی پارلیمنٹ بھی کرچکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر اقوام متحدہ واقعی میں حقیقت پتہ لگانا ہے تو پاکستانی حکومت کے پروپیکنڈوں پر کانا دریں ہوئی خود جا کر براہ راست لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کریں

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

آزاد بلوچستان کی نوید - تحریر: بالاچ بلوچ

بدھ مئی 15 , 2024
بلوچ قوم کے فرزندوں نے ہرقبضہ گیر ظالم و جابر حکمرانوں کو نہ صرف اپنی مادر وطن پر حکمرانی کرنے نہیں دیا ، بلکہ ہر محاذ پر ان سے لڑتے ہوئے وطن کی بقا کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرکے ہمیشہ کیلئے سرخرو رہے۔ ان میں سے ایک میرے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ