قلات کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستان فوج کی جیٹ طیاروں کی نیچی پروازیں، بولان و قلات میں فوجی آپریشن کی تیاریاں جاری ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سے تین جیٹ طیارے قلات کے علاقے ناگاہوں و گردنواح میں پرواز کررہے ہیں۔
باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان فوج بولان اور قلات کے علاقوں میں فوجی آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں نقل و حرکت کی جارہی ہے۔
ڈیرہ بگٹی:کھٹ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان کا قریبی ساتھی فائرنگ میں قتل ہوگئے ۔ تفصیلات کےمطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی رکھیا بگٹی سوئی میں قتل کردیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے قریبی ساتھی کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
آپ کو معلوم ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی پر بلوچستان میں سیاسی سماجی اور مسلح آزادی پسند حلقے الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ اداروں اور فوج کی ایماء پر ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں پرائیویٹ ملیشیا تشکیل دے رکھا ہے۔ جو لوگوں کو قتل اور لاپتہ کرنے کے علاوہ دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔
دکی: سرکاری حمایت یافتہ افراد پر مسلح حملہ 5 کارندے زخمی ۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے علاقے دکی عثمان کول مائن میں رات گئے مسلح افراد نے سرکاری حمایت یافتہ مسلح جتھے کےآلہ کاروں کو دستی بم اور فائرنگ میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ موٹرسائیکلوں پر جار ہے تھے ۔مجموعی طورپر پانچ آلہ کار وں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
حکام کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردیا گیا ہے۔