چمن میں مظاہرین پر ایف سی  کا دھاوا ایک شخص ھلاک ، چھ زخمی،خاتون نے خود کشی کرلی

چمن احتجاجی دھرنے کے منتظمین پر فورسز نے دھاوا  بول کر فائرنگ کی جس میں ایک شخص ھلاک 6 زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق چمن میں احتجاجی مظاہرین نے  حکومتی بے حسی کے خلاف اپنے احتجاجی پلان مرتب کرتے ہوئے ایف سی قلعہ کے سامنے دھرنا دیکر ٹائر جلانا شروع کردیا ، جس پر سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ شروع  ہو گئی، آنسو گیس اور فائرنگ بھی کی گئی ، ہسپتال ذرائع کے مطابق چھ افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص ھلاک ہوا ہے ۔

  واقع کے بعد چمن کے حالات کشیدہ ہو گئے۔

آپ کو علم ہے اس واقع سے قبل مظاہرین نے فیصلہ کیاتھا کہ وہ بے حس حکومت کیخلاف پہلے مرحلے میں ایف سی قلعہ کے سامنے دھرنا دیں گے ،جس کے بعد پاسپورٹ افس ، نادار افس بشمول پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔

  تاہم آج انہوں نے ایف سی قلعے کے سامنے اپنے احتجاج کیا اور ٹائر جلانا شروع کر دیے تو وحشی پاکستانی قابض فورسز نے دھاوا بول کر مظاہرین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔

ادھر ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ربیع میں خاتون نے زہر کھا کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق پولیس تھانہ نوتال کی حدود ربیع میں مسمات( س)دیرکھانی نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر زہر پی کر  خودکشی کرلی ، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر   نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش  ورثاء  کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

چمن میں مظاہرین پر ایف سی  کا دھاوا ھلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ،20 زخمی

ہفتہ مئی 4 , 2024
چمن احتجاجی دھرنے کے منتظمین پر فورسز کا  دھاوا  ھلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ۔ تفصیلات کےمطابق چمن میں احتجاجی مظاہرین نے  حکومتی بے حسی کے خلاف اپنے احتجاجی پلان مرتب کرتے ہوئے ایف سی قلعہ کے سامنے دھرنا دیکر ٹائر جلانا شروع کردیا تھا ، جس پر سیکورٹی فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ