بلیدہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، کراچی سے تین نوجوان لاپتہ

بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ کراچی سے پنجگور کے تین رہائشی نوجوانوں کے جبری لاپتہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقے میناز میں آج موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے محمد امین ولد شعیب کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محمد امین اس وقت اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔ فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم کے تین رہائشی، صابر ولد فضل کریم، زبیر ولد فضل کریم اور سلمان ولد شاہی کو کراچی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان علاج کی غرض سے کراچی آئے تھے اور 9 اگست کو ایک ہوٹل سے اسپتال جاتے ہوئے حراست میں لیے گئے، جس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ وومن فورم نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کے سامنے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ اجاگر کیا

ہفتہ اگست 23 , 2025
بلوچ وومن فورم نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگیوں کے ساتھ اپنی ایک انٹرایکٹو نشست کے دوران بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے سنگین مسئلے کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے اہل خانہ نے شرکت کی اور اپنے پیاروں کی صحت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ