نوشکی ،پنجگور اور خاران میں بم دھماکے انتخابی دفاتر کو نشانہ بنایا گیا، اوستہ محمد ایک شخص قتل

نوشکی ،پنجگور اور خاران میں بم دھماکے انتخابی دفاتر کو نشانہ بنایا گیا، اوستہ محمد ایک شخص قتل

نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر ایک زوردار دھماکہ ہوا . جس کی آواز شہر میں دور دور تک سنائی دی، پولیس اور فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا تاہم دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصانات نہیں ہوا ہے ۔

خاران میں دو زوردار بم دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک دھماکہ خاران بازار میں انتخابی اُمیدوار چنگیز ساسولی کے دفتر پر کیا گیا جبکہ دوسرا دھماکہ دفتر کے قریب ایک موٹر سائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم کے پھٹنے سے ہوا۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم خاران پولیس کے ایس پی کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجگور میں نیشنل پارٹی امیدوار حاجی اسلام کے گھر کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے مزید کارروائی کررہے ہیں۔

دریں اثناء اوستہ محمد سٹی تھانہ کے حدود علی آباد روڈ پر کیبن پر بیٹھے نوجوان36 سالہ امدادعلی والد شاہمراد کو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

وڈھ بیکری ،پسنی میں فورسز قافلے گریشہ میں فورسز چوکی اور پولنگ اسٹیشن پر راکٹ اور بم حملہ

پیر فروری 5 , 2024
وڈھ بیکری ،پسنی میں فورسز قافلے گریشہ میں فورسز چوکی اور پولنگ اسٹیشن پر راکٹ اور بم حملہ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ