دکی: پاکستانی فوج کی جعلی کارروائی میں مارے گئے تینوں افراد لاپتہ افراد کے طور پر شناخت

بلوچستان کے علاقے دکی میں پاکستانی فوج کی جعلی کارروائی میں مارے گئے تینوں افراد کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی ہے، جنہیں آئی ایس پی آر نے گذشتہ روز مسلح افراد کے طور پر ظاہر کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ تین عسکریت پسندوں کو ایک فوجی کارروائی میں ہلاک کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

جعلی مقابلے میں مارے گئے تینوں نوجوانوں کی شناخت حيدر علی مری ولد وزير احمد مری ٹینگیانی گزینی، صوبت مری ولد قمیس مری اور وزیر خان مری ولد ریحان مری کے ناموں سے ہوگئی ہے، جنہیں کوہلو اور بارکھان کے مختلف علاقوں اور مختلف اوقات میں جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا تھا۔

حيدر علی مری ولد وزير حمد مری ٹینگیانی گزینی کو 24 مئی 2025 کو عصر کے وقت ضلع بارکھان اور کوہلو کے بارڈر کے قریب ایف سی چیک پوسٹ سے دو سو میٹر اور ماشاء الله ہوٹل سے 500 میٹر کے فاصلے پر اٹھایا گیا۔
حیدر علی پیشے کے لحاظ سے کھیتی باڑی سے منسلک تھے۔ ان کا گھر بارکھان کے حدود میں تھا لیکن روز صبح موٹرسائیکل پر کوہلو جاتے جہاں اپنی آبائی زمین پر کھیتی باڑی کرتے تھے۔
حیدر علی کو 24 مئی کو عصر کے وقت موٹرسائیکل سے گھر واپس جاتے وقت روکا گیا۔ ان کے ساتھ ان کا بھتیجا بھی تھا۔ لاپتہ کرتے وقت حیدر علی اور ان کے کم عمر بھتیجے نے شدید مزاحمت کی۔
خفیہ اداروں کے پاس کالا پراڈو گاڑی تھی، جس کا پچھلا شیشہ مزاحمت کے دوران پتھر لگنے سے ٹوٹ گیا تھا۔
گھر والوں نے رہائی کے لیے کوششیں کیں، ان اداروں کی جانب سے یقین دلایا گیا تھا کہ اسے چھوڑ دیا جائے گا، لیکن جعلی مقابلے میں قتل کر دیے گئے۔

صوبت مری ولد قمیس مری کو اسی ہفتے بارکھان بازار میں مویشی منڈی کے قریب سے خفیہ اداروں نے دن کی روشنی میں لاپتہ کیا، اس واقعہ کے سیکڑوں چشم دید گواہ ہیں۔

وزیر خان مری ولد ریحان مری (شاعر) جو کہ کالی کوچ، چمالنگ کے رہائشی تھے، کو ادارے کی جانب سے تفتیش کے لیے پیش ہونے کو کہا گیا، جس پر وہ پیش ہونے کینٹ گئے، جہاں انہیں جبری گمشدگی کا نشانہ بنا کر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت میں عبدوئی بارڈر بندش کیخلاف احتجاجی دھرنے پر کریک ڈاؤن، متعدد مظاہرین گرفتار و لاپتہ

منگل جولائی 1 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایرانی بارڈر بندش کے خلاف گزشتہ پانچ روز سے جاری پُرامن احتجاجی دھرنے پر ریاستی اداروں نے رات کے اندھیرے میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار اور لاپتہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈی بلوچ ایم ایٹ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ