
بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے پیشُک کے قریب مسلح افراد نے سنگِ مرمر سے لدی ایف ایم ٹرک پر حملہ کر کے گاڑی کو نذر آتش کر کے تباہ کر دیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق، نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ٹرک کو روک کر ڈرائیور کو نیچے اتارا اور گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔ حملے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
حملے کے بعد گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی، تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔