گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں زیرِ حراست شخص قتل

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فورسز نے پہلے سے زیرِ حراست شخص کو قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت سلام ولد عید کے نام سے ہوئی ہے جو دشت کمبیل کا رہائشی تھے، انہیں دو روز قبل گوادر کے علاقے گھاٹی ڈور میں واقع ان کے گھر سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، آج پاکستانی فوج نے مقتول سلام کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی۔ تاہم فوجی اہلکار تاحال ان کے گھر کے باہر موجود ہیں اور اہل خانہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ تابوت نہ کھولا جائے اور فوری تدفین کر دی جائے۔

شہید سلام کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ خاموش رہیں اور لاش کی حالت کو عوام یا میڈیا کے سامنے ظاہر نہ کریں۔

اہل خانہ نے گوادر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں تاکہ مقتول سلام بلوچ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے حملے میں خاتون زخمی

پیر جون 16 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے گزشتہ روز کونشکلات اور میر عیسیٰ کورجو میں دو رہائشی مکانات پر دستی بم حملے کیے۔ ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے کونشکلات میں شفیق ولد درمحمد اور کورجو میں محمد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ