گوادر میں ہلاک ہونے والے 7 افراد کی لاشیں خانیوال پہنچا دی گئیں،لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن کے بڑے کنٹینر کے ذریعے پہنچائی گئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے لاشیں شام کوٹ انٹر چینج پر وصول کیں
یاد رہے کہ گزشتہ روز گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 آباد کار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوئےزخمی اور ہلاک افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا۔
