سوئی: گیس پائپ لائن پر دھماکے میں 36 انچ قطر کی لائن تباہ

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے کراچی جانے والی 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ پائپ لائن میں لگی آگ کے شعلے کئی فٹ بلند ہو گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سبی میں سٹی پولیس تھانے پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں — بی آر جی

جمعہ جون 13 , 2025
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شب سبی میں پاکستانی سٹی پولیس تھانے کو دستی بم سے نشانہ بنایا- دھماکے کے نتیجے میں پولیس کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پولیس کو تنبیہ کرتے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ