جھاؤ: پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ، جانی نقصانات کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا، جس کے دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے آج شام تقریباً 6 بجے جھاؤ کے نونڈرہ کراس پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی گونج سنائی دی، جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

تاحال سرکاری سطح پر کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

تاہم، مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں فعال ہیں جو ماضی میں بھی پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتی رہی ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی کئے۔بی ایل ایف

جمعرات جون 12 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے بارہ جون شام پانچ بج کر چالیس منٹ پر جھاؤ مین روڈ نونڈرہ کراس پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ