
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردی بیان میں کہا کہ اکتیس مئی بروز ہفتہ دن گیارہ بجے کے قریب سرمچاروں نے خضدار نال میں پڑیچ ہوٹل کے قریب ریاستی سرپرستی میں چلنے والی نام نہاد امن فورس کے دو اہلکاروں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوئے اور سرمچاروں نے ان کا اسلحہ ضبط کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ نال شہر میں ریاست نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اسلم بزنجو کے فرزند شاہ میر بزنجو کی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈ کے ایک گروہ کو بلوچ قومی تحریک کے خلاف متحرک کیا ہے جنہیں نام نہاد امن فورس کا نام دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ امن فورس اور بلوچستان کے تمام ڈیتھ اسکواد کے سربراہوں اور اہلکاروں کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ ریاست کے لئے استعمال ہونے سے گریزاں رہیں ورنہ انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری کاروائی سرمچاروں نے آج دو پہر ایک بجے خاران شہر میں سر انجام دی۔سرمچاروں نے خاران شہر میں شاہوانی چوک کے قریب ناکہ لگائے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا ان کا سرکاری اسلحہ ضبط کیا اور بلوچ ہونے کے ناطے تنبیہ کرکے باعزت چھوڑدیا۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ان تمام لوگوں کو تنبیہ کرتی ہے کہ قابض ریاست کے ہاتھوں استعمال ہونے سے گریزاں رہیں ورنہ انجام دشمن فورسز کی طرح ہوگا۔