گوادر کے علاقے پلیری میں پاکستانی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال : بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پلیری میں قابض پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے کوسٹل ہائی وے پر ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا۔ اس کے کچھ دیر بعد ایک راہ گیر نے آئی ای ڈی کو دیکھ کر ایک لوکل کونسلر کو اطلاع دیا۔ مذکورہ کونسلر نے قابض ریاستی اداروں کو اس متعلق معلومات فراہم کیا۔ شام کے وقت بدنام زمانہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی اور عین اسی وقت ہمارے سرمچاروں نے انہیں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں بلوچ نسل کشی میں سرگرم ادارہ سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم بلوچ عوام کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور سرمچاروں کے آپریشنز کے متعلق کوئی بھی معلومات ملنے پر رازداری کا مظاہرہ کریں۔ اس کے علاوہ لوکل چیئرمین، کونسلروں و دیگر نام نہاد سیاسی نمائندوں کو سختی کے ساتھ تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قد و اوقات سے زیادہ شاہ کی وفاداری سے پرہیز کریں۔

انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ سرمچاروں کے کسی بھی سرگرمی کے متعلق قابض ریاستی اداروں کو معلومات فراہم کرنا قابض کے ساتھ شراکت داری اور ایک قومی جرم ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ 3 نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

ہفتہ جنوری 27 , 2024
کیچ 3 نوجوان جبری لاپتہ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ