
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 9 جنوری کے دوپہر ایک بجے کے قریب اورناچ کراس، مرکزی شاہراہ پر گھات لگا کر پاکستانی فوج کے قافلے کو جدید اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ فوجی قافلے میں شامل ایک گاڑی شدید حملے کی زد میں آیا۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اورناچ میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے میں چھ اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
