
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جبری لاپتہ کیے گئے افراد میں سے ایک کی شناخت گلشیر ولد جما کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ دونوں نوجوان پیلار کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں افراد اس وقت واجہ باگ سے پیلار کی جانب جا رہے تھے جب کوہڑو کے مقام پر پاکستانی فورسز نے انہیں حراست میں لیا اور بعدازاں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔