مستونگ میں موبائل ٹاورز کی مشینری کو نذر آتش کیا۔بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پانچ اگست بروز پیر صبح ساڑھے نو بجے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کلی یلی کے نزدیک ٹیلی نار موبائل اور یوفون کمپنی کے ٹاور کو فائرنگ کرکے ٹاور سے منسلک مشینریز کو نذر آتش کردیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ قابض پاکستان بلوچ آزادی پسندوں کو نشانہ بنانے کے لئے موبائل ٹاورز کی جال بچھا رہی ہے تاکہ انہیں نشانہ بنائے لیکن سرمچار اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ پاکستان موبائل ٹاورز کی آڑ میں آزادی پسندوں کو ٹریس کرکے انہیں نشانہ بنانے کی حکمت عملی پر گامزن ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا ہے کہ بی ایل ایف کی ٹیکنیکل ٹیم اور انٹیلجنس ٹیم بلوچ سرمچاروں کے ساتھ مل کر ان تمام ٹیکنالوجی کو نشانہ بنائے گی جو آزادی پسندوں کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ موبائل ٹاورز کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فوج اور مشینری کو نقصان پہنچاتی رہی گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی فوج کا جبری گم شدگان کے لواحقین کو پیسوں کی پیشکش اعتراف جرم ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

بدھ اگست 7 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کا فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کو پچاس لاکھ تک نقد رقم کی پیشکش واضح طور پر اعتراف جرم ہے۔ ـ ریاست اس بات سے مکمل انکاری ہے کہ جبری لاپتہ افراد فوج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ