شمالی وزیرستان میرانشاہ NA40 کے امیدوار، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ NDM کے چیٸرمین محسن داوڑ پر پاکستانی فورسز نے قاتلانہ حملہ کرکے انھیں زخمی کردیا ہے ۔
علاقائی ذرائع ک کہنا ہے کہ محسن داوڑ اس حلقے کا سب سے مظبوط امیدوار ھے۔ اور پولنگ ختم ھوئے پچاس گھنٹے سے زائد گزرنے پر انھوں نے احتجاج کیاکہ انکے حلقے کا رزلٹ فوج نے روکے رکھا ہے ۔ جس پر فوج نے فائرنگ کرکے انھیں ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں صحافیوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے ایک واقعہ میں قومی اسمبلی کے امیدوار محسن داوڑ اور این ڈی ایم کے کئی اور کارکنان زخمی ہوگئے ہیں ۔
پولیس اہلکاروں کی زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہیں، محسن داوڑ نتائج کی تاخیر کے خلاف اپنی پارٹی کے کارکنان کے احتجاجی کیمپ میں موجود تھے کہ ان پر فورسز نے سیدھی فائرنگ کی۔