
ضلع کیچ کے علاقے تمپ گومازی میں ویگو گاڑی میں سوار مسلح افراد کے حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کا سرغنہ نسیم کوہی ہلاک ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آج شام گومازی گراؤنڈ کے قریب فوجی کیمپ سے چند فاصلے میں ڈیتھ اسکواڈ کے رکن نسیم کوہی کو نشانہ بنایا گیا کہا جاتا ہے کہ شہید کیپٹن جہانگیر کی شہادت نسیم کوہی براہ راست شامل رہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ویگو گاڑی میں سوار تھے اور انہوں نے نسیم کو آتے ہی نشانہ بنا کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
نسیم کوہی کو مقامی سطح پر ایک بدنام ڈیتھ اسکواڈ گروہ کا سرغنہ قرار دیا جاتا تھا۔
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔