مستونگ علاقے کے دشت، اسپلینجی اور مرو میں پاکستانی فوج کی بڑی تعداد میں آمد، علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گاڑیوں پر مشتمل فورسز کے قافلوں کو مذکورہ علاقوں میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
جبکہ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔