کوئٹہ: دھرنا سبوتاژ، پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ، نقاب پوش افراد دکانوں کو آگ لگا رہے ہیں۔ ڈاکٹر صبیحہ بلوچ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے ایکس پر لکھا کہ کوئٹہ میں دھرنا ایک بار پھر سبوتاژ کردیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مسلسل فائرنگ اور شیلنگ کی جا رہی ہے، دھوئیں کے باعث کچھ بھی واضح نظر نہیں آ رہا، اور زخمیوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔ عوام منتشر ہو چکی ہے، جبکہ کچھ نقاب پوش افراد سول کپڑوں میں دکانوں کو آگ لگا رہے ہیں اور فائرنگ کر رہے ہیں۔

تاہم فائرنگ کے نتیجے میں ابتک ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

بی وائی سی کے رہنما صبغت اللہ شاہ جی نے کہا کہ ‏سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح سرکاری لوگ بھی مظاہرین کے درمیان موجود ہیں جو فائرنگ کررہے ہیں، ریاست کا یہ خطرناک کھیل اس کے اپنے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا، قوم کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ میں بلوچ ماؤں، بہنوں، بچوں اور نوجوانوں پر ریاستی تشدد اور گرفتاریوں کو اپنے اوپر تشدد سمجھتے ہیں – سید اصغر شاہ

ہفتہ مارچ 22 , 2025
سندھودیش روولیوشنری آرمی(ايس آر اے) کے سربراہ سید اصغر شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر بلوچ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں پر ہونے والے ریاستی تشدد اور گرفتاریوں کو ہم اپنے اوپر تشدد سمجھتے ہیں۔ ریاستِ پاکستان اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ