کوئٹہ میں بلوچ ماؤں، بہنوں، بچوں اور نوجوانوں پر ریاستی تشدد اور گرفتاریوں کو اپنے اوپر تشدد سمجھتے ہیں – سید اصغر شاہ

سندھودیش روولیوشنری آرمی(ايس آر اے) کے سربراہ سید اصغر شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر بلوچ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں پر ہونے والے ریاستی تشدد اور گرفتاریوں کو ہم اپنے اوپر تشدد سمجھتے ہیں۔ ریاستِ پاکستان اور اس کی کٹھ پتلی بلوچستان حکومت کو اس کا جواب دینا ہو گا۔

انہوں کہا کہ ایک مظلوم اور محکوم قوم ہی دوسری مظلوم اور محکوم قوم کے درد، تکلیف اور اس پر ہونے والے ریاستی تشدد اور مظالم کو گہرائی سے محسوس کر سکتی ہے۔

سید اصغر شاہ نے کہا کہ کوئٹہ میں اپنے پیاروں کی آزادی اور لاشوں کی وصولی کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی سربراہی میں بیٹھے پرامن اور نہتی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں پر ہونے والی لاٹھی چارج، آنسو گیس، گرفتاریوں اور شہادتوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں اور جلسے جلوسوں پر بار بار ہونے والے ریاستی پرتشدد کاروائیوں، حملوں اور مظالم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی ریاست صرف اور صرف طاقت اور گولی کی زبان سمجھتی ہے۔ اس لیے ہم دونوں اقوام بلوچ اور سندھیوں کے لیے قومی آزادی ہی ایک ایسا ثمر ہے جو ہمیں مستقل بنیادوں پر خوشحال رکھ سکتا ہے اور ہمارے عوام اور پیاروں کو خوشیوں سے ہمکنار کر سکتا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی: نامعلوم مسلح افراد کا پولیس گاڑی پر حملہ، چار اہلکار ہلاک

ہفتہ مارچ 22 , 2025
نوشکی کے علاقے غریب آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشتی گاڑی پر حملہ کر کے چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گشتی پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی جب راستے میں مسلح افراد نے حملہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ