بلوچستان: فائرنگ اور روڈ حادثات واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد ھلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات کے واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد ھلاک چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوراب بتگو چوکی کے قریب ویگن اور فیلڈر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد ھلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں نازک حالت میں سول ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیاہے۔

دوسری جانب شال کے علاقے عیسیٰ نگری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد ھلاک ہو گئے ییں۔

فائرنگ کے واقعے میں ھلاک ہونے والے افراد کے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ادھر پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پنج
گور چتکان گھاس منڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

دالبندین میں ہونے والے مختلف حادثات میں دو افراد ھلاک ہوئے ہیں ۔

دریں اثناء آواران جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں گرفتار شخص کی نعش برآمد ہواہے ۔

اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ سے گزشتہ روز مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے احمد عرف کچّو ولد کریم سکنہ جھل جھاؤ کی لاش آج جھاؤ کے علاقے عطا محمد گوٹھ سے برآمد ہوا ہے۔

قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان کی آزادی کسی بھی صورت جھٹلائی نہیں جاسکتی ، پیٹر ٹیچل کا بی این ایم جنیوا کانفرنس سے خطاب

جمعرات ستمبر 26 , 2024
اگر قابل اعتماد اور جامع منصوبہ پیش کیا جائے تو عالمی برداری کی طرف سے بلوچ تحریک کی حمایت کا امکان زیادہ ہوگا۔ جنیوا – پاکستان بلوچستان کے حق خود ارادیت میں تاخیر کر کے آزادی کو وقتی طور پر روک سکتا ہے، لیکن بڑی مالی، اخلاقی، سیاسی، اور ساکھ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ