ڈیرہ بگٹی( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے ایک شخص جبری لاپتہ ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی کے علاقے بگٹی کالونی سے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے شمس بگٹی کو ان کے والد جعفر بگٹی سمیت جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فورسز کا ایک ویگو ڈالہ مذکورہ افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اٹھا کر لے گئے۔
جعفر بگٹی کو چھوڑ دیا گیا تاہم شمس بگٹی تاحال لاپتہ ہے۔
واضع رہے کہ شمس بگٹی سوئی کے علاقے اوچ میں او جی ڈی سی ایل میں ملازم ہے۔