کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقہ بالیچہ زبیدہ جلال روڑ کے قریب آج صبح تقریبا سات کے قریب بم زودار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ۔
واقع کے بعد فرنٹیئر کور ایف سے نے گورنمنٹ ہائی اسکول بالیچاہ کے استاد ماسٹر داؤد سمیت کئی افراد کو حراست میں لے لیا ، راستے کی ناکہ بندی کرکے چیکنگ سخت کردی ۔
علاوہ ازیں ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے گاؤں کوھڑو میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر تعینات اہلکاروں کو مسلح افراد نے گزشتہ شام ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
بتایا جا رہا ہے کہ حملہ کافی دیر تک جاری رہا ، جس سے فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔
تاہم حملوں کی زمہ داریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔