بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سوشل میڈیا بلیو اسکائی پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچ سرزمین اپنی جدوجہد آزادی کے خلاف پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی جارحیت کا مقابلہ کرے گی۔
میں دنیا پر زور دیتا ہوں کہ وہ بلوچستان کو جنگی علاقہ قرار دے، کیونکہ چین کی مداخلت نے اس تنازعے کو بین الاقوامی شکل دی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ میری قوم سے گزارش ہے کہ وہ اپنے دشمن کو پہچانے اور آزادی پسند قوتوں کے ساتھ کھڑے رہیں۔