کیچ فوجی کشی جاری ،تربت فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

گوادر ( نامہ نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ گورکوپ میں پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت جاری ، تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ۔

ہمارے نمائندے کے مطابق آج الصبح سے پاکستانی فوج کی زمینی فضائی فوج کشی جاری ہے ،فوجی جارحیت میں گورکوپ کے پہاڑی علاقہ گودر اور تل میں فورسز داخل ہوگئے ہیں جہاں زمینی فضائی فوجی کشی میں مصروف ہیں تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔

علاوہ ازیں ادھر کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے خیرآباد کے مقام پر پاکستانی فورسز قافلے کو نشانہ بنایا گیا جب وہ جب وہ تمپ سے نکل کر تربت کی طرف آرہے تھے۔

ذرائع کے مطابق قافلے میں شامل ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آئی ہے جس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

آخری اطلاع تک مزکورہ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد ھلاک ہوگئے

اتوار اکتوبر 13 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگاران ) گنداخہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افرادقتل ، پولیس کے مطابق گنداخہ تھانہ کے حدود باغٹیل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد اقبال مگسی اور ذوالفقار علی مگسی کو قتل کر دیا دونوں نوجوان جھل مگسی کے علاقے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ