بلوچستان ضلع کیچ تربت اہلیان تجابان نے گزشتہ روز سی پیک سے متصل تجابان میں سیکورٹی فورسز کی ہر شب آبادی پر اندھا دھند فائرنگ اور مقامی آبادی کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کیخلاف اور کیمپ کو آبادی سے دور منتقل کرنے کیلئے 10 جون بروز پیر کو تجابان کے مقام پر سی پیک شاہراہ ایم ایٹ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا۔
خبر شائع ہونے کے بعد فورسز کے مقامی افسران نے علاقائی اہم شخصیات ومعتبرین سے ملاقات کرکے انہیں فائرنگ نہ کرنے اور کیمپ آبادی سے دور منتقل کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ نئے کیمپ کی تعمیر30جون سے شروع کی جائے گی اور30اکتوبرتک تعمیرات مکمل کرکے کیمپ کو منتقل کردیاجائے گا۔ جس پر اہلیان تجابان نے 30اکتوبر تک احتجاج موخر کرنے کا اعلان کردیا ۔