تربت: کینسر نے بلوچستان کے ایک اور نوجوان اسپورٹس مین کی زندگی چھین لی، کینسر کے موذی مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے بالیچہ کے رہائشی 24 سالہ ماجد عرف ماکا ولد عبدالصمد چل بسا۔
وہ کلبر کرکٹ کلب بالیچاہ کے ایک آل راؤنڈر کھلاڑی تھے ،اور گذشتہ شام کو طبیعت بگڑنے پر انہیں تربت لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پیر کی رات کو وہ تربت کے ایک نجی اسپتال میں اس دار فانی سے کوچ کرگیا۔