زامران، ہیرونک اور خاران میں پاکستانی فوج اور ریاستی آلہ کار پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

شال ( پ ر ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے زامران، ہیرونک اور خاران میں تین مختلف حملوں میں پاکستانی فوج اور دشمن آلہ کار کو نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہاہے کہ آٹھ اکتوبر بروز منگل شام چھ بجے کیچ کے علاقے زامران میں ڈیلِککّ کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر جدید و بھاری خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ دوسرے حملے میں سرمچاروں نے نو اکتوبر کی رات ساڑھے ایک بجے کے قریب کیچ کے علاقے ہیرونک میں پہاڑی کے اوپر قائم دشمن پاکستانی فوج کے چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا ہےکہ جبکہ ایک اور حملے میں آٹھ اکتوبر کی شام سات بجے خاران میں چیف چوک کے مقام پر سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ریاست کے اہم کارندے شفیع محمد یلانزئی کو ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ شفیع محمد یلانزئی ایف سی اور خفیہ اداروں کے لئے جاسوس کے طور پر کام کرتا تھا اور بلوچ عوام کے خلاف کئی ریاستی آپریشنوں میں معاونت کرتا رہا جسے کل شام خاران بازار میں سرمچاروں نے فائرنگ کرکے غیر موثر کردیا۔

انہوں نے کہا ہےکہ ہم تمام ریاستی جاسوس اور مخبروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ راہ راست پر آجائے ورنہ انکا انجام بھی شفیع محمد جیسا ہوگا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک فورسز اور اس کے معاونت کاروں کو نشانہ بناتی رہیں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان فائرنگ کے واقعات اور حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد ھلاک 1 زخمی

جمعرات اکتوبر 10 , 2024
قلعہ سیف اللہ ،ہرنائی ،ڈھاڈر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پسند کی شادی کرنے پر والد نے بیٹی کو شوہر سمیت قتل کردیا۔ لیویززرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ گوال اسماعیل زئی میں سسر نے فائرنگ کرکے داماد اور بیٹی کو قتل کردیا۔ لیویز نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ملزم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ