تمپ: رودبُن حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ، رودبُن میں قائم دشمن پاکستانی فوج کے چوکی اور ٹاور میں نصب کیمروں کو نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے کہاہےکہ کل رات ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے رودبُن میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی اور قریب میں قائم ٹاور میں نصب کیئے گئے سروائیلنس کیمروں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایاہے۔ اس حملے میں دشمن کے دو اہلکار زخمی اور سروائیلنس کیمرے تباہ ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہےکہ حملے کے بعد شکست خوردہ دشمن فوج نے عام آبادی پر فائرنگ و گولاباری کی ہے، جس سے دو معصوم رہگیر زخمی ہوئِے ہیں۔عام آبادی اور لوگوں کو نشانہ بنانا دشمن کی شکست کو فاش کرتی ہے۔

آخر میں کہاہےکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ نسل کشی، جبری گمشدگیاں،اجتماعی سزاء ساحل و وسائل کی لوٹ مار تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ بی ایس او رہنماوں کی پریس کانفرنس

بدھ مئی 8 , 2024
شال بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری مقبول بلوچ او ر ساتھیوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ وطن دہائیوں سے جبر و استبداد کے سائے تلے رہا ہے۔بلوچ عوام کی نسل کشی، جبری گمشدگیاں،اجتماعی سزاء ساحل و وسائل کی لوٹ مار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ