گوادر حملے میں دشمن کے سات اہلکار ہلاک کئے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گوادر کے علاقے دڑامب میں اکاڈہ ڈیم کے راستے میں قابض فوج کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات اہلکار ہلاک ہوئے۔

انھوں نے کہاہے کہ اتوار کی صبح آٹھ بجے سرمچاروں نے گوادر میں دڑامب کے پہاڑی علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کے سات اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔ اسکے علاوہ گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

اس میں بم ڈسپوزل ٹیم شامل تھی جو آکاڑہ ڈیم سے چوکیوں کی جانب جار ہے تھے جہاں ایک بڑی چھاؤنی قائم کی گئی ہے۔ سرمچاروں کی بہتر ین حکمت عملی اور بروقت اطلاع پر کارروائی میں دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ سر زمین کے دفاع کے لئے لڑنے والے سرمچاروں کی زندگی کا مقصد ایک آزاد و خوشحال بلوچستان سے جڑا ہوا ہے۔ اپنے وطن کی محبت سے سرشار سرمچار پاکستانی قابض فوج کی ہر نقل و حرکت اور منصوبے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی مقام پر مہلک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک مہلک حملے جاری رکھے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان بھر کے سکول درسی کتب سے محروم، چاغی کے نواحی علاقے میں سو فیصد بچے سکول سے باہر،جھل مگسی میں درجنوں سکول بند پڑے ہیں۔ بی ایس او

اتوار مارچ 31 , 2024
بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی سال شروع ہوئے ایک مہینہ گزرچکا ہے لیکن بد قسمت بلوچستان کے بد حال سکولوں میں تاحال درسی کتب اور سٹیشنری کی بنیادی سامان نہ پہنچایا جاسکا۔ہزاروں طلبہ و طالبات روزانہ کی بنیاد پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ