بلوچستان لبریشن فرنٹ کی ششماہی مسلح کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ شائع، 108 حملوں میں 112 اہلکار ہلاک کردیئے ۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کی ششماہی مسلح کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ بی ایل ایف کے میڈیا چینل آشوب کے جانب سے شائع کیا گیا ہے۔

آشوب کے جانب سے شائع کیے گئے رپورٹ کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے جنوری سے جون تک بلوچستان بھر میں 108 مسلح کاروائیاں کیں، ان کاروائیوں میں پاکستانی فورسز، دشمن فوج کے آلہ کاروں، کنسٹرکشن کمپنی اور فوجی تنصیبات (موبائل ٹاورز) کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں 112 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک 74 سے زائد فوجی اہلکار زخمی ہوئے 5 دشمن آلہ کاروں کو ہلاک کیا گیا ہے جس میں سے ایک کا اسلحہ ضبط کرلیا تھا، حملوں میں دشمن فوج کے 5 گاڑیاں مکمل تباہ کیے، دیگر متعدد فوجی گاڑی و موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے، حملوں میں 4 ٹرک تین بلڈوزر 1 ٹریلر کو مکمل تباہ کیا ہے، 8 ٹرکوں کے ٹائر بسٹ کیے ہیں، مزید ایف ڈبلیو کے گاڑی، ڈمپر، لوڈر اور دوسرے مشینزیر کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا ہے، دو کاروائی میں پاکستانی فورس پولیس پر حملہ کرکے پولیس اہلکاروں کے ہتھیار ضبط کرلیے گئے تھے۔ دشمن کے دو سرویلنس ڈرون کیمروں کو نشانہ بنا کر مار گرایا، ان کاروائیوں میں 4 موبائل ٹاور کو مشینری سمیت فائرنگ و نذر آتش کرکے تباہ کردیا اور 1 کریش پلانٹ کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے۔ 6 اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا جس میں دو ایف سی اہلکار بھی شامل تھے۔ دشمن کے 17 اسلحہ ضبط کرلئے، حملوں میں 9 ریموٹ کنٹرول بم حملے کیے گئے، 7 دستی بم حملے کیے گئے۔

آخر میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قومی تشخص اور بلوچ وطن کے دفاع میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 4 ساتھی سرمچاروں نے دشمن کے سامنے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ عہد کرتی ہے کہ سرزمین بلوچستان کی مکمل آزادی تک اور قابض فوج کی مکمل انخلا تک ہمارے کاروائیاں جاری رہینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیسکو آفس کا گھیراؤ کرنے پر خواتین پر تشدد،شہر دکانیں اور  شاہراہ بند

پیر جولائی 8 , 2024
پسنی بجلی کی بندش کے خلاف شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، خواتین پر مبینہ تشدد کے خلاف شہریوں نے احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پسنی میں آئے روز بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی، خواتین […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ